توشہ خانہ کیس، عمران خان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک: توشہ خانہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔
توشہ خانہ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی جس میں نیب نے بانی پی ٹی آئی کے سات روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور تفتیشی ٹیم جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل شہباز کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے.
فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
واضح رہے کہ عدالت نے کل توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کی تھی اورگرفتاری ڈال دی تھی۔

مزید پڑھیں:  9مئی کے 3700 ملزمان کی گرفتاری کا فیصلہ، پولیس ٹیمیں تشکیل