نگراں وزیراعلی ارشد حسین شاہ

قوموں کی معیشت انسانی سرمایہ کی مرہون منت ہے، نگراں وزیراعلی

نگران وزیراعلیٰ ارشد حسین شاہ کا پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ میں تقریب سے خطاب
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلی ارشد حسین شاہ نے پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں قوموں کی معیشت انسانی سرمایہ کی مرہون منت ہے۔
نگراں وزیراعلی نے مزید کہا کہ پاک آسٹریا فخاشولے انسٹیٹیوٹ میں طلبہ وفیکلٹی اراکین سے خطاب کرنا میرے لئے خوشی اور فخر کی بات ہے۔
یہ انسٹیٹیوٹ معیاری تعلیم، جدت اور قوم کے خوشحال مستقبل کی جانب ہمارے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔
ہمارے نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ انہیں ایسی تعلیم دیں جو روایتی نصابی کتب اور کلاس رومز سے ہٹ کر ہو۔
ایسی تعلیم جو علمی مہارتوں سے آراستہ کرے اور تنقیدی سوچ کو فروغ دے۔
نگراں وزیراعلی نے کہا کہ ہم نے اپنے نوجوانوں کو نہ صرف بین الاقوامی سطح پر مقابلے کے لیے تیار کرنا ہے بلکہ ان میں لیڈرشپ کی خوبیوں کو بھی پروان چڑھانا ہے۔
نگراں وزیراعلی نے کہا کہ خوشحال پختونخوا پروگرام کا اہم جز نوجوانوں کی فنی تربیت کرنا ہے۔ بہت جلد پروگرام کا باقاعدہ اجراء کر کے ٹریننگ کورسز کے لیے داخلوں کا اعلان کریں گے۔
صوبے میں پانچ لاکھ نوجوانوں کو فنی و پیشہ وارانہ تربیت دے کر باہر ممالک بھیجیں گے۔
نگراں وزیراعلی ارشد حسین شاہ نے کہا کہ جدید رجحانات اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہری پور اور ایبٹ آباد کو کوانٹم ویلی بنائیں گے۔
اس کوانٹم ویلی کو دیگر اضلاع بالخصوص ضم اضلاع تک توسیع دی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں قتل شدہ نعش برآمد، تفتیش شروع کر دی گئی