شہباز شریف

نواز شریف کو سزائیں سنا کر قوم کو سزا دی گئی‘شہباز شریف

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سزائیں سنا کر قوم اور ملک کو سزا دی گئی۔
پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کی سزاؤں سے بریت دلائیں گے۔
صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ مقدمات ہی نہیں، مقدمات بنانے والے بھی جھوٹے نکلے، قوم کی ترقی پر پوری توجہ اور صلاحیتیں مرکوز کریں گے، 16 ماہ کے دوران ریاست کے مفادات میں کئے گئے ہمارے مشکل مگر درست فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتر ہو رہی ہے۔
سابق وزیراعظم نے پارٹی رہنماو¿ں کو ہدایت کی کہ 8 فروری کے عام انتخابات کی بھرپور تیاریاں کریں، ملاقات میں رہنماو¿ں نے اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ : ایک روز قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی تشدد زدہ نعش مل گئی