ایمونیم نائٹریٹ و کیلشیم نائٹریٹ فروخت پر پابندی عائد

ویب ڈیسک:گورنمنٹ آف خیبر پختونخوا ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز ڈیپارٹمنٹ پشاور اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایگریکلچر ایکسٹینشن خیبر پختونخوا پشاور کی ہدایت کے مطابق تمام چھوٹی اور بڑی سطح پر کھاد کاروبار کرنے والے ڈیلران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا بشمول نئے ضم شدہ اضلاع میں ایمونیم نائٹریٹ اور کیلشیم ایمونیم نائٹریٹ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے
اگر کسی بھی ڈیلر کے پاس ان کی دکان یا گودام میں ایمونیم نائٹریٹ یا کیلشیم ایمونیم نائٹریٹ کھاد پائی گئی تو اسے بحق سرکار کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ سرکاری لائسنس پر ایمونیم نائٹریٹ یا کیلشیم امونیم نائٹریٹ کے علاوہ تمام قسم کی کھادوں کی فروخت کی اجازت ہوگی کیونکہ محکمہ زراعت شعبہ توسیع کی طرف سے جاری کردہ ڈیلرشپ لائسنس ایمونیم نائٹریٹ یا کیلشیم امونیم نائٹریٹ کے کاروبار کے لیے جاری نہیں کی جاتی۔

مزید پڑھیں:  9مئی کے 3700 ملزمان کی گرفتاری کا فیصلہ، پولیس ٹیمیں تشکیل