خوشیاں سوگ میں تبدیل، دولہا شادی والے دن چل بسا

ویب ڈیسک: سیالکوٹ میں دولہا کے شادی والے دن انتقال سے خوشیاں سوگ میں تبدیل ہو گئیں۔ بینڈ باجے اور ناچتے گاتے لوگ بال نوچتے اور سر پیٹنے لگے، گانا گانے کی آوازیں رونے دھونے میں بدل گئیں۔
یہ واقعہ ہے سیالکوٹ کا، جہاں شادی کی تقریب کے دوران دولہا اچانک صوفے پر بیٹھے بیٹھے انتقال کر گیا۔
اس حوالے سے معلوم ذرائع کا کہنا ہے کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے دولہا عین شادی والے دن بیٹھے بیٹھے اپنی نشست پر ہی گر پڑا اور انتقال کر گیا۔
اس دلخراش واقعہ کے بعد خوشیاں سوگ میں بدل گئیں اور لوگ غم و اندوہ میں ڈوب گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نعیم نامی دولہا کو فوری طور پر ہسپتال طبی امداد کیلئے لے جایا گیا لیکن بے سود، وہاں پہنچ کر ڈاکٹروں نے دولہا کی موت کی تصدیق کر دی۔
دلہن لینے کیلئے آئے باراتی دولہا کی میت لے گئے، اس واقعے نے نہ صرف وہاں موجود لوگوں کو غمگین کر دیا بلکہ اس واقعہ کو سننے والوں کو بھی دل گرفتہ کر دیا۔

مزید پڑھیں:  فضل الرحمان سے سنا تھا عمران خان اسرائیلی لابی کا ایجنڈا ہے، احسن اقبال