ویب ڈیسک: اسلام آباد ایکسپریس وے پر کار اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس وے پر کار اور موٹر سائیکل کو حادثہ ڈھوک کالا خان کے قریب پیش آیا۔
حادثے میں جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق مسیحی برادری سے ہے جو کرسمس کی تیاریوں کے سلسلے میں کہیں جا رہے تھے۔
Load/Hide Comments