دھماکہ

نئی دہلی :اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ‘عملہ محفوظ

ویب ڈیسک :بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکہ‘سفارتی عملہ محفوظ رہا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی فائر سروس کو نامعلوم شخص نے اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے کی اطلاع دی۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سکیورٹی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی تاہم واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے کی تصدیق کردی ہے۔
ترجمان اسرائیلی سفارت خانہ کے مطابق دھماکا 5 بج کر 20 منٹ پر ہوا، واقعہ میں سفارتی عملے کے ارکان محفوظ ہیں‘واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کے لیے بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  خواجہ آصف مولانا کو قائل کرنے کیلئے پرعزم