یرغمالیوں کے تبادلے، اسرائیل نے تجاویز قطر بھجوا دیں

ویب ڈیسک: اسرائیل نے یرغمالیوں کے تبادلے کے نئے معاہدے کےلیے تجاویز قطر کو بھجوا دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں اسرائیلی فوج کے غزہ کے کچھ علاقوں سے پیچھے ہٹنے کی تجویز ہے۔
اسی دوران مزید امداد غزہ میں داخل ہونے کی تجویز بھی ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے میں اسرائیلی خواتین یرغمالیوں کی رہائی کی تجویز ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس اب تک ان تجاویز کو مسترد کرچکا ہے۔ دوسری جانب مصر نے غزہ میں مرحلہ وار جنگ بندی کا فریم ورک تجویز کر دیا۔
اس حوالے سے مصری حکام نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے تین مرحلوں کا فریم ورک تجویز کیا ہے۔ مصری حکام کے مطابق مجوزہ فریم ورک پر فریقین کے ردعمل کا انتظار ہے۔
مصری حکام کے مطابق فریقین کےردعمل کے بعد مجوزہ فریم ورک کی تفصیلات بتائی جائیں گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی یرغمالیوں کے تبادلے کے بدلے جنگ بندی کی گئی تھی.

مزید پڑھیں:  جے یو آئی بنیادی حقوق کے منافی کسی ترمیم کا حصہ نہیں بنے گی ،مولانا عبدالغفور