کاٹلنگ اور ٹانک میں بھی کاغذات کی سکروٹنی مکمل، 14 مسترد

ویب ڈیسک: کاٹلنگ اور ٹانک میں‌ بھی سکروٹنی کا عمل مکمل، ضلع مردان کے حلقہ پی کے 54 کاٹلنگ کیلئَے محموعی طور پر 32 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ ریٹرننگ آفیسر عطااللہ خان کے مطابق 21 امیدواروں کے کاغذات منظور جبکہ 11 مسترد کر دیئے گئے۔
یاد رہے کہ پی کے 54 کاٹلنگ تحصيل سے 32 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
ضلع ٹانک کے حلقہ پی کے 108 کیلئے امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔
حلقہ پی کے 108 کیلئَے فارم 32 جاری کر دیا گیا۔
حلقہ پی کے 108 پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی تعداد 25 تھی جن میں 22 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 3 امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیئے گئے۔
یاد رہے کہ صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح کاٹلنگ اور ٹانک میں بھی کاغذات کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا دوغلاپن بے نقاب کر دیا: مریم اورنگزیب