بلے کا نشان، پشاور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل پر سماعت جاری

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے بلے کے نشان سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل پر پشاور ہائیکورٹ میں ڈویژن بنچ کی سماعت جاری ہے.
جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز خان درخواست پر سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ کچھ روز پہلے پشاور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا تھا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم صادر کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کرنے کیساتھ ساتھ پارٹی کا انتخابی نشان بلا بھی بحال کیا جائے۔
دریں اثنا الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کی تھی جس پر پشاور ہائیکورٹ میں آج سماعت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات ، کارکردگی کو سراہا