متعدد بھارتی فوجی

حریت پسندوں کے حملوں میں متعدد بھارتی فوجی افسر ہلاک

ویب ڈیسک: پچھلے سال حریت پسندوں کے حملوں میں متعدد بھارتی فوجی افسر اور جواب ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پچھلے ایک سال میں بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں پر بے انتہا ظلم کیا۔
پچھلے مہینے دسمبر میں تین شہریوں کے قتل عام پر 3سٹار آفیسر لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا نے افسر کی برطرفی کی وجہ ان کی ناقص کارگردگی بتائی۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین اپنے جوانوں کی موت اور معصوم کشمیریوں کی ہلاکت کے ذمہ دار ٹھہرے۔
پچھلے مہینے 21 تاریخ کو راجوڑی میں ہونیوالے دہشتگردانہ حملے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
بھارتی فوج نے 4 فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری 3نہتے شہریوں پر ڈال دی۔
بعد ازاں بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں پر بیہمانہ تشدد کر کے ان کو شہید کر دیا تھا۔
بھارتی فوج کی اعلیٰ قیادت کی مسلسل ناکامی ان کی افواج کیلئے شرمندگی کا باعث بنی ہوئی ہے۔
بھارتی فوج کی اعلٰی قیادت کی پیشہ ورانہ نااہلی کشمیر میں بھارتی فوج کیلئے نہایت نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کے جلسہ میں 9مئی کے 12ملزمان گرفتار