سابق ایم این اے محسن داوڑ

الیکشن مہم کے دوران سابق ایم این اے محسن داوڑ پر قاتلانہ حملہ

ویب ڈیسک: الیکشن مہم کے دوران سابق ایم این اے محسن داوڑ پر قاتلانہ حملہ کر دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے گاؤں تپی میں سابق ایم این اے اور چیئرمین نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) محسن داوڑ کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق محسن داوڑ الیکشن کیمپین کیلئے میرانشاہ جا رہے تھے کہ اس دوران ان کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم کی گاڑی کے فرنٹ اور سائیڈ شیشوں پر گولیاں لگیں۔
ذرائع کے مطابق محسن داوڑ بلٹ پروف گاڑی کی وجہ سے حملے میں محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق محسن داوڑ کو قریبی محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  موسم سرما میں گیس طلب پوری کرنے کیلئے حکومتی اقدامات تیز