بلاول

بلاول پی پی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار‘پارٹی نے منظوری دیدی

ویب ڈیسک :پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے چیئرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے‘پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے منظوری دیدی ۔
اس حوالے سے لاہور میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا بلاول ہاو¿س میں اجلاس ہوا جس میں یوسف رضا گیلانی، مہدی شاہ، قمر زمان کائرہ، منظور وسان اور دیگر شریک ہوئے۔
آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کی طرف سے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر بلاول بھٹو زرداری کا نام پیش کیا۔
اجلاس میں انتخابی مہم اور منشور کے حوالے سے بات چیت کی گئی، اس کے ملکی سیاسی صورتحال اور انتخابات کے حوالے سے سیاسی رابطوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
سی ای سی نے بلاول بھٹو زرداری کا نام وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر منظورکرلیا۔

مزید پڑھیں:  کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ