نیوجرسی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، امام مسجد شہید

ویب ڈیسک: امریکی شہر نیوجرسی میں نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ سے امام مسجد حسن شریف شہید ہو گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔
ایسیکس کاؤنٹی میں امام مسجد کے قتل کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امام مسجد حسن شریف اپنی گاڑی میں مسجد کے قریب پہنچے۔ اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ انہیں قریب سے گولیاں ماری گئی ہیں۔
امام مسجد پر فائرنگ کے حوالے سے فوری طور پر کچھ معلوم نہ ہو سکا تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  معاشی بحالی سیاسی استحکام سے جڑی ہے، وزیراعظم