امریکا کے مشرقی ساحلی

امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں برفانی طوفان کا الرٹ جاری

ویب ڈیسک: موسمیاتی مرکز کے مطابق امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں آج برفانی طوفان آنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
مشرقی ساحلی علاقوں میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں برفانی طوفان سے سفری بحران پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔
گنجان آباد علاقوں میں برفباری سے بجلی معطل اور درخت گرنے کا بھی خدشہ ہے۔
نیشنل ویدر سروس کے مطابق برفانی طوفان کی وجہ سے مشرقی ساحلی علاقوں میں سفر ناممکن ہوسکتا ہے۔
امریکی ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان سے تقریباً ڈھائی کروڑ افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرک میں گیس بارے قومی تحریک چلانے کا اعلان