مریم نواز کے کاغذات منظوری

ایپلیٹ ٹربیونل، مریم نواز کے کاغذات منظوری کیخلاف اپیل مسترد

ویب ڈیسک: ایپلیٹ ٹربیونل نے مریم نواز کے کاغذات منظوری کیخلاف اپیل مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ایپلیٹ ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 لاہور سے مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل مسترد کردی۔
ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ ن کی سی او مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کئے تھے۔
پی ٹی آئی کے این اے 119 سے اُمیدوار ندیم شیروانی کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔
واضح رہے کہ ندیم شیروانی نے آر او کے فیصلے کیخلاف ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ کو ختم کرکے غیر اعلانیہ مارشل لا لگایا جارہا ہے،عمران خان