موسم سرما کی تعطیلات

خیبر پختونخوا: پرائمری سکولوں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں مزید اضافہ

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا میں پرائمری سکولوں کے لئے موسم سرما کی تعطیلات میں مزید 7 روز کی مزید اضافہ کردیا گیا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق سرد موسم کے باعث پرائمری سکول8جنوری کی بجائے 15جنوری کھلیں گے جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولز کے اوقات میں تبدیل کردی گئی ہے ۔
محکمہ تعلیم کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کل بروز پیر سے کھلنے والے مڈل، ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولز صبح ساڑھے 8 کی بجائے ساڑھے 9 بجے کھلیں گے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ مڈل ‘ ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کی چھٹی ٹائم 2:30کی بجائے ساڑھے 3مقرر کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کے پناہ گزین سکول پر حملے میں مزید 22فلسطینی شہید