فضل الرحمن

الیکشن کا ماحول نہیں ‘ہم جلسوں میں نہیں جاسکتے:فضل الرحمن

ویب ڈیسک :جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ الیکشن کا ماحول نہیں، ہم جلسوں میں نہیں جاسکتے‘ حالات کی سنگینی کا ادرک کیا جائے۔
سربراہ جے یو آئی نے الیکشن ملتوی کرنے کے حوالے سے سینیٹ کی قرار داد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کی بہتری کے لئے انتخابات ملتوی ہو جائیں تو آسمان نہیں گر پڑے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم انتخابات سے بھاگنے والے نہیں لیکن ملک میں ماحول الیکشن کا نہیں ہے ‘ ہم جلسوں اور انتخابی مہم میں نہیں جا سکتے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں انتخابات ہوتے ہیں اور ہر قیمت پر ہوتے ہیں تو ہم حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں:  انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع، 4ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل