تحریک انصاف پارلیمنٹیرین

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین نے انتخابی منشور پیش کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین نے انتخابی منشور پیش کر دیا ہے۔
منشور میں تعلیم، صحت اور پولیس سمیت 27 سیکٹرز میں بہتری کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ منشور پر چار مہینے لگ گئے، مختلف مکتبہ فکر نے اس منشور میں حصہ ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے دعوے نہیں کریں گے جو پورے نہ ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ جو کہیں گے وہ کر کے دکھائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا کہ ہم پالیسی دیں گے، عمل درآمد کرنا بیورو کریسی کا کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ سسٹم کو ٹھیک کرنا ہوگا، جو ظاہر ہے نوے دن میں ٹھیک نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے یاد دلایا کہ ہمارے دور میں بچے نجی سکول چھوڑ کر سرکاری سکولز میں آنا شروع ہوگئے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا کہ نجی سکول، مدرسہ اور سرکاری سکول کے درمیان فرق ختم کرنا ہوگا۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ صحت کارڈ بند کرنا غریب لوگوں کو قتل کرنے کے مترادف ہے۔
صوبے کے ہر یونین کونسل میں ایک گراونڈ بنائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین نے کہا کہ ایجوکیشن کے بعد پہلی ترجیح سیاحت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  کرک میں گیس بارے قومی تحریک چلانے کا اعلان