سراج الحق

اسلام آباد بے غیرتوں کا قبرستان بن چکا ہے‘سراج الحق

ویب ڈیسک:جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد بے غیرتوں کا قبرستان بن چکا ہے، یہ صرف ایک کام کر سکتے ہیں وہ کام ہے کرپشن، آٹھ فروری کو تمام سرکاری محکموں کی تباہی کا قوم حساب کرے گی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی نے فتویٰ دیا ہے کہ فلسطین میں جہاد فرض ہو چکا ہے، سب سے پہلے عربوں پر جہاد فرض ہے، اگر وہ نہیں کرتے ہم پر یہ جہاد فرض ہے، اگر میں حکومت میں ہوتا تو سب سے پہلے فلسطین پہنچتا، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ہمارے حکمرانوں نے بیچا ہے، جب کشمیری مائیں، بہنیں، بیٹیاں، فلسطینی بچے قیامت کے روز ہمارے گریبان پکڑیں گے تو کیسے چھٹکارا ہو گا۔
سراج الحق نے کہا کہ 8 فروری کو یوم الحساب ہوگا، اقتدار میں آکر وی آئی پی کلچر ‘مخلوط نظام تعلیم کا خاتمہ کریں گے، خواتین کے لئے الگ نظام لائیں گے، ہم خواتین کو وراثت میں حصہ دلوائیں گے، ان کے لئے الگ مارکیٹیں بنائیں گے، بڑھاپا الاؤنس دیں گے، کاشتکاروں کو سہولیات دیں گے۔

مزید پڑھیں:  سوات دھماکہ: خیبر پختونخوا حکومت سفارتکاروں کی موجودگی سے لاعلم نکلی