بنوں، دہشتگرد حملے میں شہید 2 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں گزشتہ رات دہشتگرد حملے میں شہید 2 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ اقبال شہید پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق کمشنر، ڈی آئی جی، ڈی پی او اور آرمی کے افسران نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور ایصال و ثواب کے لئے دعائیں کی گئیں۔
اس موقع پر ڈی آئی جی قاسم علی خان کا کہنا تھا کہ فیاض الدین اور سکندر خان جیسے جوانوں پر فخر ہے، جنہوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ یاد رہے کہ پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے دوران دونوں اہلکار شہید ہوئے۔
اس دوران 2 پولیس اہلکار عامر اور زاہد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد بھی مارا گیا۔

مزید پڑھیں:  دیر اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس