بارش نہ برفباری، پاراچنار میں خشک سردی کا راج

ویب ڈیسک: پاراچنار میں خشک سردی کا راج، کوہ سفید کے پہاڑ بھی برف کو ترس گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پاراچنار میں پہلی بار دسمبر کا مہینہ بارشوں اور برفباری کے بغیر گزر گیا۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے۔
علاقہ مشرانکا کہنا تھا کہ عموما دسمبر و جنوری پاراچنار میں برفباری و بارشوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے مگر اس سال کوہ سفید کے پہاڑ بھی برف کو ترس رہے ہیں۔ یاد رہے کہ پاراچنار میں خشک سردی کا سلسلہ جاری ہے.
ذرائع کے مطابق پاراچنار میں خشک سردی کا راج برقرار رہا، معلوم تاریخ کے مطابق پہلی بار دسمبر بارش و برفباری کے بغیر گزر گیا۔ علاقہ مشران و ماہرین زراعت اس حوالے سے کہہ رہے ہیں کہ بارش و برفباری نہ ہونے سے فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  ایک طرف ملکی قانون دوسری طرف عدالت کا فیصلہ ہے،اعظم نذیر تارڑ