کوہاٹ، شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ میں گزشتہ روز دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائینز میں ادا کر دی گئی۔
جنازہ میں پولیس ، ضلعی انتظامیہ ، پاک فوج کے اعلیٰ افسران اور سیاسی شخصیات سمیت عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں شہید ہونے والے تینوں شہداء کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں جہاں انہیں سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، شہداء میں‌دو کا تعلق شکردرہ اور ایک کا تعلق گاؤں سور گل سے تھا۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا حملہ،ساحلی شہر اور فوجی اڈےکونشانہ بنایاگیا