انتخابی نشانات

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات آراوز کو بھجوا دئیے

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات 2024کیلئے اُمیدواروں کے انتخابی نشانات آر اوز کو بھجوا دئیے ہیں۔
ریٹرنگ آفیسرز الیکشن کمیشن کی طرف سے دئیے جانے والے انتخابی نشان 13جنوری کو الاٹ کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کو شیر، پاکستان پیپلز پارٹی کو تیر، استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب اور پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو بلے باز کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کو پگڑی اور پاکستان مسلم لیگ جناح کو سائیکل، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کو تلوار اور ایم کیو ایم کو موم بتی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو پتنگ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔
اسی طرح جمعیت علماء اسلام پاکستان کو کتاب، بلوچستان نیشنل پارٹی کو کلہاڑی، جماعت اسلامی پاکستان کو ترازو، تحریک لبیک پاکستان کو کرین اور پاکستان عوامی پارٹی کو انسانی آنکھ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں دوبارہ جھڑپوں پر وزیراعلی کانوٹس، جرگہ انعقاد کی ہدایت