خیبرپختونخوا الیکشن ٹریبونل، 331 درخواستوں میں 242 منظور،89 مسترد، رپورٹ جاری

ویب ڈیسک: کاغذات نامزدگی کے مسترد ہونے کے خلاف دائر درخواستوں سے متعلق الیکشن ٹریبونل نے رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا بھر سے 331 درخواستیں الیکشن ٹریبونل کو موصول ہوئی٘ں ان میںِ سے 173 اپیلوں پر جسٹس عتیق شاہ، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔
الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ کے جسٹس کامران حیات میاخیل نے 25 اپیلوں پر سماعت کی، مینگورہ بینچ کے جسٹس محمد نعیم انور نے 86، ڈی آئی خان بینچ کے جسٹس فہیم ولی نے 14 جبکہ بنوں بینچ کے جسٹس فضل سبحان نے 33 اپیلوں پر سماعت کی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن ٹریبونل پشاور نے 43، ایبٹ آباد اور مینگورہ نے 17، ڈی آئی خان اور بنوں الیکشن ٹریبونل نے 4 ،4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے۔
یاد رہے کہ مجموعی طور پر دائر 331 درخواستوں میں 242 منظور اور 89 مسترد کی گئیں۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس نے اکثریتی ججز کی وضاحت پر رجسٹرار سے جواب مانگ لیا