سائفر کیس

سائفر کیس:ان کیمرہ سماعت کا فیصلہ کالعدم قر ار

ویب ڈیسک :اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں ان کیمرا ٹرائل کاخصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سائفر کیس کی ان کیمرہ سماعت سے متعلق کیس کا پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے 14 دسمبر کے فیصلے کو کالعدم اور اس کے بعد سے تمام عدالتی کارروائی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جانب سے جاری پانچ صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی عدالت نے 14 دسمبر کو ان کیمرہ کارروائی کا حکم جاری کیا جبکہ اٹارنی جنرل نے دوران سماعت خود کہا کہ ان کیمرہ سماعت کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رہ سکتا۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ چودہ دسمبر کے بعد سائفر کیس کی تمام کارروائی غیر قانونی ہے اور اس کی کوئی قانونی حیثیت بھی نہیں ہے۔ اٹارنی جنرل نے بھی خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے پر کہا کہ حکومت کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  اب کی بار ہار گیا تو دوبارہ صدارتی انتخاب نہیں لڑ سکوں گا، ٹرمپ