ایبٹ آباد، محکمہ وائلڈ لائف کی گلیات میں کارروائی، ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: سیاحتی مقام ایبٹ آباد میں نایاب نسل کے جنگلی جانوروں کی کھالیں فروخت کرنے والوں کیخلاف محکمہ وائلڈ لائف نے فوری کارروائی کی اور اس دوران جانوروں کی کھالیں قبضہ میں لے کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے غیر قانونی طریقے سے نایاب نسل کے جانوروں کی کھالیں فروخت کرنے والے ملزمان کی دکان پر چھاپہ مارا، اس دوران کھالیں برآمد کر لی گئیں۔
محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سمیں بلاک نہیں نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکنے کا آرڈر کیا، جسٹس عامر فاروق