ٹانک کی 2 نشستوں کیلئے 7 امیدواروں کو ٹکٹ جاری

ویب ڈیسک: ضع ٹانک کی2 نشستوں کیلئے 7 امیدواروں کو سیاسی جماعتوں کی جانب سے ٹکٹ جاری کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق ضلع ٹانک کے حلقہ پی کے 108 پر 3 امیدوار آمنے سامنے ہونگے۔ اس نشست کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے عثمان خان بیٹنی، جے یو آئی ف کے محمود خان جبکہ پی ٹی آئی پی کے عرفان کنڈی مدمقابل ہونگے۔
ضلع ٹانک کی ایک قومی اسمبلی کی نشست این اے 43 پر 4 امیدوار میدان میں آ گئَے ہیں۔ ان امیدواروں میں جے یو آئی کے مفتی اسد محمود، اے این پی کے ارشد منصور ، محمد رمضان شوری تحریک لبیک جبکہ مسلم لیگ ن کے شاہ نور بیٹنی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ٹانک کی 2 نشستوں پر 7 امیدوار مدمقابل آ گئے ہیں. کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے.

مزید پڑھیں:  50ہزار ملازمین کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا