رستم، 8 فروری کو جیت جمیعت علماء اسلام کی ہوگی، عدنان خان

ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل رستم کے حلقہ پی کے 55 پر الیکشن لڑنے والے جے یو آئی کے امیدوار عدنان خان نے کانر میٹنگز میں کہا ہے کہ 8 فروری کو جیت جمیعت علماء اسلام کی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس حلقہ پر مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے اور اقتدار میں آکر مثالی خدمت کریں گے۔ تمام یونین کونسلز میں ہسپتال، کارخانہ، ایمبولینس سروس اور حجرہ قائم کریں گے۔
نامزد امیدوار جے یو آئی نے مزید کہا کہ حکومتی فنڈز کے بغیر اپنی جیب سے کام کریں گے اور کسی بھی موقع پر عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
جے یو آئی کے امیدوار عدنان خان کا کہنا تھا کہ عوام اپنا ووٹ جے یو آئی کے حق میں استعمال کریں اور 8 فروری کو جیت جمیعت علماء اسلام کی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  لبنان: اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد31تک پہنچ گئی