بیرسٹرگوہرعلی

عوام بانی پی ٹی آئی کی آواز پر ووٹ دیں گے،بیرسٹرگوہرعلی خان

ویب ڈیسک: بیرسٹرگوہرعلی خان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلا رہے یا نہ رہے عوام بانی پی ٹی آئی کی آواز پر ووٹ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو قوتیں ہمیں ہٹانا چاہتی ہیں 8 فروری کو ان کو شکست ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ فیصلے سے مایوسی ہوئی، اب ہمارے اُمیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔
پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرگوہرعلی خان نے مزید کہا کہ تکنیکی بنیادوں پر فیصلہ دیا گیا، جن 14 لوگوں نے درخواستیں دیں وہ ہماری پارٹی کے ممبر ہیں یہ بات ٹھیک نہیں۔
بیرسٹرگوہرعلی خان نے کہا کہ 14 درخواستیں 25 کروڑ عوام کے حقوق پر بھاری ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت 12 کروڑ ووٹر رجسٹرڈ ہیں، 10 کروڑ پی ٹی آئی کے ہیں۔
بیرسٹرگوہرعلی خان نے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف ہم ریویو کریں گے۔
اس فیصلے نے ہمیں بلے سے محروم کیا، 227 سیٹیں چلی گئیں۔
ہمارے اُمیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے، اس سے کرپشن کی ابتدا ہوگی۔

مزید پڑھیں:  لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا : اقوام متحدہ