اکبر ایس بابر

تحریک انصاف کو آنے والے وقت میں شفاف الیکشن کرانے پڑینگے، اکبرایس بابر

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اکبر ایس بابر نے کہا کہ تحریک انصاف کو آنے والے وقت میں شفاف الیکشن کرانے پڑینگے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے مؤقف پر بڑی طویل جدوجہد کی، سیاسی جماعتیں جمہوریت کی بنیاد ہیں، اگر جمہوریت کی بنیاد کمزور ہو تو مضبوط عمارت قائم نہیں کی جاسکتی۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستان کی سیاست میں انٹراپارٹی الیکشن کی اہمیت سامنے آئے گی۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ 2011ء سے ہم نے تحریک انصاف کو ایک ادارہ بنانے کی مہم شروع کی۔
ہم سب تحریک انصاف کے کارکن ہیں، سپریم کورٹ میں کئی بار پوچھا گیا کہ آپ ثبوت لائیں۔
وہ میرے خلاف کسی قسم کا ثبوت نہیں لاسکے، کل پہلی بار تسلیم کیا کہ میں تحریک انصاف کا فاؤنڈنگ ممبر ہوں۔
23 نومبر کو الیکشن کمیشن کا فیصلہ آیا اور خطرے کی گھنٹی بجی۔
اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ یہ جمہوری عمل رکے گا نہیں مزید آگے بڑھے گا، تمام سیاسی جماعتوں کو اس عمل میں شامل ہونا پڑے گا۔
اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ہمارا پہلے بھی مؤقف تھا انٹراپارٹی الیکشن ایک فراڈ ہوا ہے۔
تحریک انصاف کو آنے والے وقت میں شفاف الیکشن کرانے پڑیں گے، سپریم کورٹ کے سامنے پی ٹی آئی لاجواب تھی۔
شکوک وشبہات پھیلانا بڑا آسان ہے، ہمارا ماضی بے داغ ہے، ہم اپنے مقصد سے جڑے رہیں گے، جمہوریت کے سفر کو آگے لیکر جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل پربڑا حملہ، فوجی تنصیبات پر راکٹ داغ دئیے