پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے لیٹر سے زائد کمی کا امکان

ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے لیٹر سے زائد کمی کا امکان ہے.
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت پاکستانیوں کو سکون کا سانس ملے گا۔
16جنوری 2024 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا قوی امکان ہے۔
پیٹرول کی قیمت فروخت میں 5.32 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کے نرخ میں کوئی کمی متوقع نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے پیٹرول مصنوعات کی قیمت میں کمی کی ایک وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا مستحکم ہونا بھی ہے۔ مٹی کے تیل کے نرخ میں 3.29 اور لائٹ ڈیزل کے نرخ میں 1.75 روپے فی لیٹر کمی متو قع ہے۔
واضح رہے مذکورہ متوقع کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 276.21 سے کم ہو کر 267.34روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منصور علی شاہ نے ججزکمیٹی میں واپسی کیلئے3شرائط رکھ دیں