اسلام آباد کے تمام اُمیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے گئے

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس کے مطابق اسلام آباد کے تمام اُمیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے گئے۔
ڈی آر آفس کے مطابق اسلام آباد کے 3 حلقوں سے مجموعی طور پر 119 اُمیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 46 میں مجموعی طور پر 44 اُمیدوار میدان میں اُتریں گے۔
این اے 46 سے 29 آزاد اُمیدوار جبکہ 16 جماعتوں کے اُمیدوار قسمت آزمائی کریں گے۔
اسی طرح این اے 47 سے مجموعی طور پر 37 اُمیدوار مدمقابل ہوں گے۔
این اے47 سے 25 آزاد اور 12 مختلف سیاسی جماعتوں کے اُمیدوار بھی میدان میں اُتریں گے۔
این اے 48 میں مجموعی طور پر 38 اُمیدوار میدان میں اُتریں گے، جس میں 27 آزاد اُمیدوار جبکہ 11 سیاسی جماعتوں کے اُمیدوار قسمت آزمائی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ترمیمی آرڈیننس پرتحفظات،جسٹس منصورججزکمیٹی اجلاس میں بغیرشرکت چلےگئے