پیاز کی قیمت کنٹرول

حکومت نے پیاز کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے برآمدی قیمت بڑھا دی

ویب ڈیسک: ملک میں پیاز کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے برآمدی قیمت بڑھا دی گئی۔
پیاز کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے کم ازکم برآمدی قیمت 1200 ڈالر فی ٹن کر دی گئی۔
وزارت تجارت پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیاز کی کم ازکم برآمدی قیمت 750 ڈالر سے بڑھا کر 1200 ڈالر کر دی گئی ہے۔
وزارت تجارت کے مطابق برآمد کنندگان کو پیاز کی ادائیگی پیشگی لانا ہوگی اور نوٹیفکیشن کا اطلاق اس سلسلے میں آئندہ فیصلے تک برقرار رہے گا۔
واضح رہے پیاز کی قیمت کو روپے میں منتقل کریں تو پیاز کی کم ازکم فی کلو قیمت 210 روپے سے بڑھا کر تقریباً 340 روپے کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پیاز کی برآمدی قیمت بڑھانے اور پیشگی رقم لانے کی شرط سے مقامی مارکیٹ میں پیاز کی قیمت کم ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ضلع خیبر میں موٹر کار کی ٹکر سے تین بچیاں جاں بحق