پلان سی

پی ٹی آئی کا پلان سی کے مطابق اُمیدواروں کو جمع کرنے کا نیا طریقہ

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی نے پلان سی کے تحت اپنے اُمیدواروں کو ایک چھتری تلے جمع کرنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔
پی ٹی آئی کی اس سوشل میڈیا حکمت عملی کی بدولت پارٹی کے حامی اپنے اُمیدواروں کے انتخابی نشانات کے بارے معلومات ایک سرچ سے حاصل کر سکیں گے۔
پی ٹی ائی ایک سرچ ایبل ڈیٹا بیس تیار کر رہی ہے جس میں پارٹی کے تمام اُمیدواروں کے نام، حلقے اور انتخابی نشانات کی معلومات شامل کی جائیں گی۔
پارٹی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اتوار کے روز اعلان کیا کہ ان کی سوشل میڈیا ٹیم نے ایک ویب پورٹل تیار کر لیا ہے جہاں پر صارفین حلقے کے ذریعے پارٹی اُمیدوار اور اس کے انتخابی نشان کی معلومات حاصل کر سکیں گے۔
پی ٹی ائی کا کہنا ہے کو اُمیدواروں کا ڈیٹا آتے ہی اس پورٹل کو لائیو کر دیا جائیگا۔
حکام کیلئے کسی بھی ویب پورٹل تک رسائی پاکستان میں روکنا چند منٹ کا کھیل ہے جبکہ پی ٹی آئی نے اگر اسے موبائل ایپلیکیشن میں تبدیل کیا تو بھی اس تک رسائی بلاک کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  کینسر کا علاج مکمل ہونے کے بعد کیٹ مڈلٹن منظر عام پرآگئیں