گورنر غلام علی

خیبرپختونخوا حکومت مالی مشکلات کا شکار ہے‘گورنر غلام علی

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت شدید مالی مشکلات کا شکار ہے‘ ہسپتالوں میں ادویات تک نہیں ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کا پابند، ہر شہری کو پرامن ماحول کی فراہمی حکومت کا کام ہے‘صوبائی اور وفاقی حکومت کی کوشش ہے انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں۔
غلام علی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت شدید مالی مشکلات کا شکار ہے حالات یہاں تک آگئے ہیں کہ ہسپتالوں میں ادویات تک نہیں ہیں، الیکشن ہوتے ہی نئی حکومت آئے گی اور تمام مسائل حل ہو جائیں گے، عدالت کے فیصلے سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور نے پورا پنجاب اور لاہور گھوم کر اپنا چیلنج پورا کرلیا،بیرسٹر سیف