ٹرپل سنچری

زمبابوین کرکٹر نے ٹرپل سنچری بنا کر تاریخ رقم کردی

ویب ڈیسک: زمبابوین کرکٹر انتم نقوی نے ٹرپل سنچری بنا کر تاریخ رقم کردی۔
انتم نقوی زمبابوے کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں جنہوں نے ٹرپل سنچری اسکور کی ہے۔
زمبابوے کرکٹر نے یہ کارنامہ فرسٹ کلاس میچ میں انجام دیا۔
مڈویسٹ راہنوز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 24 سالہ پلیئر نے ماتابی لیلینڈ ٹسکرز کیخلاف ناقابل شکست 300 رن اسکور کئے۔
اور یوں زمبابوے کی تاریخ میں ٹرپل سنچری جڑنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔
انتم نے اپنی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے اپنی اننگز میں 30 چوکے اور 10 چھکے لگائے
جبکہ انہوں نے 295 گیندوں کا سامنا کیا۔
ان کی ٹیم مڈویسٹ راہنوز نے اپنے کپتان کی اننگز سے تقویت پاتے ہوئے ماتابی لیلینڈ ٹسکرز کو اننگز
اور 40 رن سے شکست دی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رے گریپر نے 1967-68 میں 279 ناٹ آؤٹ رنز کیساتھ ریکارڈ بنایا تھا جو کسی بھی زمبابوین پلیئر کا سب سے زیادہ اسکور تھا جسے انتم نے توڑ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ