ماں کو محبوب بنانے والے شاعر منور رانا 71 برس کی عمر میں چل بسے

ویب ڈیسک: اردو کے نامور شاعر منور رانا بھارت کے شہر لکھنؤ میں چل بسے۔ ان کی عمر 71 برس تھی۔ اس حوالے سے سمیعہ رانا نے اپنے والد منور رانا نے بتایا کہ ان کے والد کو تشویشناک حالت کے سبب وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا مگر وہ جاںبر نہ ہوسکے۔
منور رانا کی بیٹی سمیعہ رانا کے مطابق انکے والد کی طبیعت پہلے سے خراب تھی، ڈائیلیسز کے دوران انہیں پیٹ میں شدید درد ہوا جس کی تحقیق کے بعد ان کے پتے کا آپریشن کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاعروں کی جان منور رانا کی بعض غزلوں نے دنیا بھر میں داد پائی، ان کی نظم ’شہدبا‘ کے لیے 2014 میں انہیں اکیڈیمی ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ ان کی نظم ’ماں‘ کو مشہور نظموں میں شمار کیا جاتا ہے۔
اپنی ماں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کئی اشعار کہے۔
کسی کو گھر ملا حصے میں یا کوئی دکاں آئی
میں گھر میں سب سے چھوٹا تھا مرے حصے میں ماں آئی

ییہ شعر بھی ان کے ماں سے والہانہ محبت کو ظاہر کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرک میں گیس بارے قومی تحریک چلانے کا اعلان