گاڑی کھائی میں گر گئی

کالام روڈ پر سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی،2 افراد زخمی

ویب ڈیسک: کالام روڈ پر سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق سوات، کالام تحصیل روڈ پر ٹوبہ ٹیگ سنگھ پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی۔
سوات، اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل و ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے سیاحوں کی گاڑی کھائی سے بحفاظت نکالنے کی فوری ہدایت جاری کردی۔
ترجمان کے مطابق اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کرین نے گاڑی کو ریسکیو کرکے کھائی سے نکال لیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ حادثے میں دو سیاح زخمی ہوئے ہیں جس کو فوری طبی امداد کیلئے کالام اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں شادی شدہ خاتون کی قتل شدہ نعش برآمد، تفتیش شروع