تحریک انصاف

تحریک انصاف اقلیتی نشستوں کی دوڑ سے بھی باہر

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف خواتین کی نشستوں کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستوں کی دوڑ سے بھی باہر ہو گئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات 2024ءکے سلسلے میں اقلیتی امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 10 مخصوص نشستوں پر 37 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو درست قراردے دیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی امیدوار فہرست میں شامل نہیں ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے اقلیتی امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن کو دی گئی تھی، تاہم الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ضلع خیبر میں موٹر کار کی ٹکر سے تین بچیاں جاں بحق