ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض‘ پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔
ذرائع کے مطابق سمیرا ملک نے ن لیگ سے خواتین کی مخصوص نشست کا ٹکٹ مانگا تھا اور ٹکٹ نہ ملنے پر آج سمیرا ملک نے اپنا استعفیٰ رانا ثنا اللہ کوارسال کردیا ۔
سمیرا ملک کے ترجمان سمیع الحق اعوان نے اس حوالے سے بتایا کہ پارٹی نے نظر انداز کیا، اب سمیرا ملک الیکشن میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کریں گی۔
Load/Hide Comments