اسمگلنگ کیخلاف بڑی

خیبر: اسمگلنگ کیخلاف بڑی کارروائی، 35 کروڑ کی منشیات پکڑی گئی

ویب ڈیسک: خیبر میں اسمگلنگ کیخلاف سب سے بڑے پیمانے پر کارروائی کے دوران 35 کروڑ کی منشیات پکڑی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق منشیات کیخلاف حالیہ کارروائی ضلع خیبر کی تاریخ میں بڑی کارروائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پولیس نے منشیات کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق ضلع خیبر میں منشیات کے خاتمہ کیلئے پولیس پرعزم ہے۔
گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران دور دراز علاقوں میں ہیروئن بنانے والی 3 فیکٹریوں کو پکڑ کر 85 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی،
جبکہ طورخم سرحد کے قریب ناکہ بندی کے دوران 7 کلوگرام آئس سمیت دیگر منشیات اور فیکٹری کو قبضے میں لیا گیا جن کی مالیت 35 کروڑ روپے ہے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ پکڑے گئے ملزمان میں زیادہ تر افغانی ہیں جو نہ صرف بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگل کر رہے تھے بلکہ دہشتگردوں کی مالی معاونت میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ژوب میں پولیس گاڑی پرحملہ ، اے ایس آئی سمیت 3اہلکار شہید