لکی مروت میں پولیس

لکی مروت میں پولیس نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لکی مروت کے علاقے وکی ون فائیو گنڈی چوک پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
ڈی پی او لکی مروت طارق حبیب کے مطابق 6 دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کو مورچہ زن ہونے سے پہلے ہی فائرنگ کر کے بھگا دیا۔
ڈی پی او طارق حبیب نے بتایا کہ حملے میں کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل پربڑا حملہ، فوجی تنصیبات پر راکٹ داغ دئیے