روپیہ کی قدر میں

روپیہ کی قدر میں اضافہ، ڈالر کی قیمت میں آج پھر کمی

ویب ڈیسک: روپیہ کی قدر میں اضافہ بتدریج جاری ہے، ڈالر کی قیمت میں آج پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے کمی آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279.75 روپے پر آگیا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 23پیسے کم ہوئی جبکہ یورو کی قیمت میں 38 پیسے کی کمی سے پاؤنڈ بھی 41 پیسے تک سستا ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 23 پیسے کی کمی سے 279.02 روپے سے کم ہو کر 278.79 روپے اور قیمت فروخت 12 پیسے کی کمی سے 281.37روپے سے کم ہو کر 281.25 روپے ہوئی۔

مزید پڑھیں:  ضلع خیبر میں موٹر کار کی ٹکر سے تین بچیاں جاں بحق