پشاور، عید الفطر پر محکمہ صحت کا ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: محکمہ صحت کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر ایمرجنسی کنٹرول رومز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے متعلقہ ہسپتالوں کی انتظامیہ کو میڈیکل ٹیموں کی کنٹرول روم میں ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےبلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔
اس حوالے سے تمام ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو جاری مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ متعلقہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی کنٹرول روم کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی ادویات اور طبی آلات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔
عید الفطر کے دوران پیش آنے والے واقعات روڈ حادثات وغیرہ میں بروقت رسپانس دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں برازیلین سیاح سے موبائل فون چھین لیا گیا ،مقدمہ درج