بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود نے نماز عید اڈیالہ جیل میں ادا کی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نماز عید اڈیالہ جیل میں ادا کی۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں منعقدہ اجتماع میں دیگر قیدیوں کے ہمراہ پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کا اس حوالے سے مزید بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارک باد دی۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ میں اسرائیلی مظالم پر امریکی انٹیلی جنس افسر مستعفی