بہن کو قتل کردیا

چارسدہ میں بھائی نے جواں سال بہن کو قتل کردیا

ویب ڈیسک:چارسدہ میں بھائی نے زبانی تکرار پرفائرنگ کرکے جواں سال بہن کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعے چارسدہ کے علاقہ سردریاب میں پیش آیا جہاں ملزم نے معمولی تکرار پرفائرنگ کرکے اپنی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
مقتولہ کی نعش کو ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس نے باپ کی رپورٹ پر ملزم بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری، علاقہ مکین پریشان