کینیا میں ہیلی کاپٹرگر کرتباہ

کینیا میں ہیلی کاپٹرگر کرتباہ،فوج کے سربراہ سمیت5افسران ہلاک

ویب ڈیسک: کینیا میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل فرانسس اوگولا سمیت 5فوجی افسران ہلاک ہو گئے ۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کینیا کی وزارت دفاع نے حادثے کی تصدیق کی ہے ۔
ہیلی کاپٹر دارالحکومت نیروبی سے 400 کلو میٹر کی دوری پر ایجلیو مراکویٹ کے مقام پر گر کر تباہ ہوا جس میں 3 فوجی زخمی بھی ہوئے۔

مزید پڑھیں:  سوات میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا

حادثے کے بعد صدر ولیم روٹو نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامہ اجلاس طلب کر لیا۔
صدر کی آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر زمین بوس ہوا تو اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
حکام کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثہ کیوں کر پیش آیا تاہم اس سلسلے میں اعلی سطح کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپوراورپیسکو چیف لوڈشیڈنگ کانیاشیڈول جاری کرنےپرمتفق