پشاور، منشیات کے خلاف تیسری مہم جاری ہے، چیف کلیکٹر خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک: چیف کلیکٹر خیبرپختونخوا سعید اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سمگلنگ کے خلاف بھرپور مہم چلا رہے ہیں۔ ڈرگز کے خلاف تیسری مہم جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ خبر ملی ہے کہ افغانستان سے طورخم کے راستے منشیات سمگل کی جائیں گی۔
اس پر کارروائی کرتے ہوئے طورخم بارڈر پر ایک ارب روپے کی 14 کلوگرام آئس اور 18 کلو ہیروئن بر آمد کی۔
چیف کلیکٹر خیبرپختونخوا سعید اکرم کا کہنا تھا کہ ہم ہر جگہ محتاط ہیں، ہمیں تمام ایجنسیز کی سپورٹ حاصل ہے، لگتا ہے کہ سمگلرز اور دہشتگرد رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسٹم شہداء کے اہلخانہ کو تقریبا 4 کروڑ روپے دیئے گئے۔ طورخم بارڈر مصروف سٹیشن ہے۔ اس وجہ سے یہاں کارروائیاں زیادہ ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہنگو: موٹر کار اورٹرک کے درمیان تصادم میں 2خواتین جاں بحق