unnamed 33

پشاور میں اوورسیز پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

پشاور: اوورسیز پاکستانی کی وطن واپسی کیلئے احتجاجی مظاہرہ،اوورسیز پاکستانیوں کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے ایک ہزار سے زائد پاکستانی باہر ممالک میں خوراک کیلئے محتاج ہیں، تین سو سے زائد پاکستانی انتقال کرچکے ہیں، میتیں پاکستان واپس لائی جائیں مظاہرین.

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ہر مصیبت میں اوورسیز پاکستانیوں کو آواز دیتا ہے اب ان کے مسائل حل کرے، مظاہرین کا مطالبہ

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا

حکومت کی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں کو مکمل طور پر نظرانداز کیا جارہا ہے.

ایک متوفی کے والدہ کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے میرا بیٹا ترکی کے مردہ خانے میں پڑا ہے، میت واپس لائی جائے، میرے بیٹے کی میت واپس نہ لائی گئی تو بچوں سمیت خودسوزی کرونگی،میرے بیٹا طبی موت مرا ہے ، ترکی میں نہ دفنایا جائے، والدہ جمشید کا مطالبہ.

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی داؤ پر لگا رہی ہے،بیرسٹر سیف